ملک کو بانٹ رہا ہے ہندی، ہندوتو نظریہ، اتحاد ضروری : ششی تھرور

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
ششی تھرور نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ ہندی، ہندو اور ہندوتو کے نظریات ملک کو بانٹ رہے ہیں ،ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، مساوات کی نہیں۔ اس سے پہلے ششی تھرور نے الہ آباد میں یوگی اور ان کے وزراءکو گنگا میں ’ڈبکی ‘ کو لے کر بھی تلخ تبصرہ کیا تھا۔ اس تبصرے کے بعد تھرور مخالفین اور مخالف کی آئی ٹی سیل کے زر خرید بھیڑ کی تنقید کے نشانے پر تھے۔دراصل ششی تھرور نے محمد ذیشان نامی ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ :’ ہندی، ہندو اور ہندوتو کے نظریہ ملک کو بانٹ رہا ہے، ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، مساوات کی نہیں‘۔ تھرور نے محمد ذیشان کے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے:’ ممبئی کے ایک امیگریشن افسر نے ایک بھارتی طالب علم کو اس لئے کلیئرنس نہیں دی، کیونکہ وہ ہندی نہیں بول سکتا تھا‘۔ ممبئی مرر کی ایک خبر کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ابراہم سمیع الحق نام کے پی ایچ ڈی کے طالب علم کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ممبئی ایئر پورٹ پر امیگریشن افسر نے ہندی نہ بولنے کی وجہ سے اسے کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا۔ ابراہم نے اس واقعہ کو لے کر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور ڈی ایم صدر ایم کے اسٹالن کو ٹیگ کیا ہے ۔ خبر کے مطابق، ممبئی پولیس کی خصوصی برانچ نے 27 سال کے اس طالب علم کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ حیاتیاتی انجینئر کے طالب علم ابراہیم امریکہ میں کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔