معروف فکشن نگار مشرف عالم ذوقی بنے راشٹریہ سہار ا کے گروپ ایڈیٹر ۔اخبار کو نئی بلندیوں پر پہونچانے کا عزم

راشٹریہ سہار ا اردوسہار انڈیا پریوار کا مشہور اردواخبار ہے جس کی اشاعت ہندوستان کے 9 شہروں سے ہوتی ہے

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
اردو کے مشہور اور سب سے بڑے اخبار روزنامہ راشٹریہ سہار کو طویل انتظار کے بعد مشرف عالم ذوقی کی شکل میں گروپ ایڈیٹر مل گیاہے ۔ مشرف عالم ذوقی معروف ادیب ،فکشن نگار اور تیس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مشرف عالم ذوقی نے کہاکہ سہار ا گروپ نے ہم پر جو بھروسہ کیا ہے ہم اس کو برقرار رکھنے اور ان کا اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ اردو صحافت میں بہت کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے اور ہم وہ کریں گے لیکن اس کیلئے کچھ انتظار کرناپڑے گا ایک ہی دن میں یہ سب ممکن نہیں ہے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہہ ہم بنیادی طور پر صحافی ہی ہیں ۔ 23 سال کی عمر میں دہلی کا سفر ہم نے صحافت کی ملازمت کرنے کیلئے کیاتھاانہوں نے بتایاکہ حیات اللہ انصاری کے اخبار سے انہوں نے صحافتی زندگی کی شروعات کی تھی ۔ طارق انور کی ایک ہندی میگزین میں بھی کئی سالوں تک وہ بطور ایڈیٹر کے فرائض انجام بھی دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی جن ستا،دینک جاگرن ،روزنامہ انقلاب سمیت متعدد اردو اور ہندی کے اخبارات میں مضامین اور کالم لکھاہے لیکن ہم یہ بھی چاہیں گے کہ ہماری شناخت ایک ادیب کے طور پر ہی ہو ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سہار اکی بند میگزین ہفت روزہ عالمی سہار ا اور ماہنامہ بزم سہار ا کو وہ دوبارہ شروع کریں گے اس کے علاوہ سہارا کے جو سینٹر بند پڑے ہیں اس کو بھی دوبارہ شروع کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ راشٹریہ سہار میں اب کچھ بدلا ہوا نظر آئے گا ۔نیوز کے ساتھ ویوز پر بھی خصوصی نظر اور توجہ ہوگی ۔ سوشل میڈیا پر مشرف عالم ذوقی کے فین انہیں مختلف انداز میں یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد مبارکباد پیش کررہے ہیں او ربہت کچھ انہوں نے امیدیں وابستہ کررکھی ہے ۔
واضح رہے کہ راشٹریہ سہار ا اردوسہار انڈیا پریوار کا مشہور اردواخبار ہے جس کی اشاعت ہندوستان کے 9 شہروں سے ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر عزیز برنی طویل عرصہ تک گروپ ایڈیٹر رہے ہیں اور اردو اخبارات کو شناخت دلانے میں ڈاکٹرعزیز برنی اور راشٹریہ سہارا کا خصوصی کردار رہاہے۔ ان کے بعد 2012 میں سید فیصل علی کو یہ ذمہ داری دی گئی ۔ 26 فروری 2019 سے اب یہ ذمہ داری سہار پریوار نے مشروف عالم ذوقی کو سونپی ہے ۔