اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین نے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ میں شہیدوں کے لیے نکلا کینڈل مارچ

علی گڑھ(ملت ٹائمز)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (اے ایم یو ایس یو) نے یونیورسٹی احاطہ میں جمعہ کی شب کینڈل مارچ نکال کر نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ واقع دو مساجد پر ہوئی گولی باری میں شہید مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب نمازِ جمعہ کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ اس اندھا دھند فائرنگ میں 49 افراد کے ہلاک اور 48 دیگر کے زخمی ہونے کی خبریں اب تک موصول ہو چکی ہے ۔

SHARE