دعوة القرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو کے مسائل و امکانات پر قومی سیمینار کا انعقاد

ارریہ (معراج خالدملت ٹائمز)
ارریا ضلع ہیڈ کواٹر سے 10 کیلو میٹر دور ملت نگر فیٹکی چوک میں دعوة القرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے بعنوان ہندوستان کی مرکوز آبادی میں اردو کے مسائل و امکانات ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اردو مفکرین، ادبائ، شعراءصحافی اور علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کی صدارت سابق ایڈیشنل جج جسٹس زبیرالحسن غافل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عبد الغنی لبیب صحافی روزنامہ انقلاب نے انجام دیئے۔مولانا عبد الواحد رحمانی نے مہمانو کا استقبال اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کا دائرہ محدود ہو گیا ہے اور اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔
سیمینار کے مہمان خصوصی بہار اردو اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اردو پڑھنے کا مطلب اس کو پڑھئے اور جانئے تبھی اس زبان کی ترقی ممکن ہے اردو زبان کو زندہ رکھنے کی شروعات اپنے اہل خانہ سے کیجئے ۔ملت ٹائمز کے بانی ایڈیٹر مولانا شمس تبریز قاسمی نے کہا بول چال میں اردو زبان کے استعمال سے ہی اردو کی ترقی ممکن ہے۔رضی احمد تنہا مدیر سہ ماہی ابجد نے کہا اردو کی فروغ کیلئے ہمیں عملی طور پر آگے آنے ضرورت ہے۔رکن اسمبلی شہنواز عالم نے کہا خطہ سیمانچل اردو آبادی والا علاقہ ہے اس کے باوجود ان علاقوں میں اردو کی حالت خستہ ہے اس کے ذمہ دار ہم اردو داں ہیں ۔دعوة القرآن کے رواں اور راشٹریہ سہارا کے سینئر سب ایڈیٹر مولانا عبد القادر شمس نے کہا اردو زبان و ادب کی آبیاری ہمارا فریضہ ہے۔اس موقع پر عارف اقبال نمائندہ ای ٹی وی بھار ت اردو ۔ پرویز عالم دین رضا اختر رہبان علی راکیش ارشد انور الف صاحبان کا جامع خطاب ہوا۔زبیر الحسن غافل کے صدارتی خطبہ کے بعد سیمینار اختتام پذیر ہوا۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1887224414733555&set=pcb.1887224541400209&type=3&theater