نئی دہلی (ایم این این )
نوٹ بندی کے معاملے پر دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس جاری کیا جس میں مودی حکومت پر کئی الزامات عائد کیے گئے۔ پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوٹ بندی کے دوران احمد آباد میں بی جے پی کارکنان نے پرانے نوٹوں کو 40 فیصد کمیشن پر بدلا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 5 کروڑ کے 500 کے نوٹ آئے اور 3 کروڑ کے 2000 کے نوٹ دے دیے گئے۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد یہ سب کچھ ہوا جو مودی حکومت کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔ کانگریس لیڈر کپل سبل نے اس موقع پر کہا کہ کچھ چوکیداروں نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے اور عام آدمی کی جیب سے پیسہ چھین لیا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر کپل سبل، رندیپ سنگھ سرجے والا، احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، ملکاارجن کھڑگے، آر جے ڈی لیڈر منوج جھا اور لوک تانترک جنتا دل کے صدر شرد یادو بھی شامل ہوئے۔