2060 تک بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا

MUSLIMS OFFERING NAMAJ ON THE OCASSION OF EID AT JAMA MASJID IN THE CAPITAL

انڈونیشیاسے آگے نکل کرآبادی تینتیس کروڑہوسکتی ہے
نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)
بھارت اگلے 40 سال میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والاملک ہوگا۔ ایک رپورٹ کی مانیں تو بھارت جو اب اس فہرست میں انڈونیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر قابض ہوگا۔پیو ریسرچ کے مطابق، بھارت 2060 تک انڈونیشیاکواس فہرست میں پیچھے چھوڑ دے گا۔ بتایا جا رہاہے کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں کی تعداد کوئی 33.3 کروڑ ہو جائے گی جو اس وقت 19 4 کروڑہے۔بھارت کے بعد سب سے زیادہ مسلم آبادی پاکستان، بنگلہ دیش اور نائیجیریامیں ہے۔ریسرچ کے مطابق، انڈونیشیا اس نمبرسے سرک کر چوتھے نمبر پر پہنچ جائے گا اور پاکستان اور نائیجیریا رینکنگ میں اوپرچلے جائیں گے۔ پاکستان میں 2060 تک مسلم آبادی 28.36 کروڑ ہو جائے گی جو فی الحال 18.4 کروڑہے۔2060 تک نائیجیریا میں مسلم آبادی بڑھ کر28.31 کروڑ ہو جائے گی۔آبادی میں سست ترقی انڈونیشیا میں ہوگی جب وہاں مسلمانوں کی آبادی 25.34 کروڑ رہے گی جو کہ فی الحال 21.9 کروڑ ہے۔