سپول (پریس ریلیز)
بہار کی مشہور در س گاہ جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار میں آج تکمیل تحفیظ القرآن الکریم کا پروگرام منعقد ا جس میں 50 بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا ۔مدینہ منورہ سے تشریف لائے شیخ حکیم عثمان المدنی حفظہ اللہ نے جامعة القاسم کے تمام طلبہ کا حفظ مکمل کرایا ۔اس موقع پر انجمن اصلاح اللسان کے مقابلہ میں کامیاب اور سالانہ امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ صدر اجلاس شیخ حکیم عثمانی المدنی حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ آپ قوم کے مستقبل ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا علم کی پیاسی ہے ۔انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے جس کیلئے اللہ تعالی نے آپ کا انتخاب کیا ہے ۔ محنت اور جدوجہد سے تعلیم حاصل کریں اور اپنے عزائم ہمیشہ بلند رکھیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور جامعة القاسم نے اس دیار میں فروغ علم دین کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے ۔
جامعة القاسم دارالعلوم اسلامیہ سپول بہار کے مہتمم مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے اپنے افتتاحی خطاب میں علم دین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جامعة القاسم کا مقصد نئی نسل کی تربیت ،انہیں تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کے مستقبل کو روشن وتابناک بناہے اور الحمد للہ جامعة القاسم اپنے اس مشن میں کامیاب ہے انہوں نے مزید کہاکہ قرآن راہ ہدایت اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔کامیابی کیلئے اولین شرط قرآن کے پیغام پر عمل کرنا ہے ۔
مہمان خصوصی مفتی ارشد فاروقی چیرمین آن لائن موبائل فتوی سروس نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے طلبہ سے محنت اور پوری لگن کے ساتھ علم حاصل کرنے کی تلقین کی اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کو آپ نے اپنے سینے میں محفوظ کرلیاہے اب اسے محفوظ رکھنا اور دوسروں تک پہونچانا آپ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے ۔
مولانا صغیر احمد رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے کہاکہ ہندوستان میں دینی مدارس نے علم دین کی نشرو اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیاہے ۔اس موقع پر مولانا عبد المتین رحمانی ۔ نوراللہ جاوید صحافی یو این آئی ۔ نوجوان صحافی شمس تبریز قاسمی چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز۔ مولانا رضوان الحق قاسمی ۔ مولانا جمیل مظاہری ۔ مفتی علیم الدین مظاہری ۔مولانا ضیاءاللہ ضیا سمیت متعدد علماءنے خطاب کیا ۔نظامت کا فریضہ شیخ الجامعہ مفتی انصار احمد قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیا ۔پروگرام میں انجمن اصلاح اللسان کے طلبہ نے شیخ حکیم عثمان المدنی اور سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سکریٹری شاہ جہاں شاد کو امین مولانا ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔اس موقع پر حمید الدین مظاہری ، مفتی عقیل انور مظاہری ، قاری شمشیر عالم جامعی ،نورالہدی شرجاپور۔ مولانا آس محمد مظاہری ، قاری مطیع الرحمن، عبد الماجد نرپت گنج ،پرویز عالم صدیقی، وغیرہ موجود تھے






