ای و ی ایم سے چھیڑ چھاڑجمہوریت پر شب خون۔الیکشن کمیشن بقیہ مرحلوں میں شفاف انتخابات کو یقینی بنائے:ملی کونسل

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
جمہوریت میں انتخابات سب سے اہم ہوتے ہیں،یہ ڈیموکریسی کی روح ہے اس کے عمل کو صاف شفاف بنا نا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد منظور عالم نے ایک پریس ریلیز میں کیا،انہوں نے کہاکہ 2019 عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کئی جگہوں پر ووٹنگ مشین کے سلسلے میں شکایات آئی ہیں۔ رائے دہندگان کاووٹ اس پارٹی کو نہیں گیا جسے انہوں نے دیاتھا، کئی جگہوں پر ووٹنگ مشین گھروں سے برآمد ہوئی ہیں۔ جمہوریت میں اس طرح کی شکایتیں افسوسناک اور ووٹرس کیلئے مایوس کن ہے کہ ووٹ اس نمائندہ کو نہ جائے جسے دیاگیا ہے اور یہ ایک طرح سے جمہوریت پر بدترین حملہ ہے۔
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ و ہ آئندہ مرحلوں میں ہونے والے تمام انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائے۔ دوربارہ اس طر ح کی کوئی شکایتیں نہ آئے کیوں کہ اس سے عوام کا وقار مجروح ہوگا اور یہ جمہوریت کیلئے خطرہ کی علامت ہوگی کہ ووٹنگ کے عمل میں گربڑی ہورہی ہے۔بلکہ یہ براہ راست جمہوریت پر شبخون ہوگا اور ملک سے ڈیموکریسی کا خاتمہ ہوجائے گا کیوں کہ یہاں الیکشن کے نام پر عوام کا استحصال ہوگا اور ان کی مرضی اور پسند کا خیال کئے بغیر زبردستی ایک حکومت کو مسلط کرنا لازم آئے گا۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن حکومت اور ہر طرح کے دبا¶ سے آزاد ہوکر آزادانہ ماحول میں انتخاب کرائے۔ آئین میں حاصل شدہ اختیارات کے مطابق وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہ پیش نظر رہے کہ الیکشن کمیشن حکومت اور کسی پارٹی کے بجائے عوام کے سامنے ذمہ دار ہے۔سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنس کو جاری رکھے،مکمل نگہ داشت رکھی جائے اور کسی بھی طرح سے الیکشن کے عمل کو متاثر نہ ہونے دیاجائے۔