کلکتہ (پریس ریلیزملت ٹائمز)
آئین ساز بابا امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر قاری احمر فاو¿نڈیشن کے سربراہ زیدانوار محمد نے روایتی انداز میں بابا امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجسمہ پر صرف مالا چڑھا دینے سے بابا امبیڈکرکو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کیلئے صحیح خراج عقیدت یہی ہوگی کہ ہندوستان کے آئین کا تحفظ اور اس کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بابا جی نے ہندوستان کو جو آئین دیا ہے وہ سیکولر روایات، کنگا و جمناتہذیب کی امین، مذہب،ذات پات کی عصبیت سے پاک اورملک کے باشندوں کو یکساں حقوق پر مبنی ہے۔
سماجی کارکن زیدانوار محمد نے کہا کہ آج امیڈکر کو وہ لوگ بھی خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جو آئین کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے ہیں وہ صرف ووٹ بینک کی خاطربابا امیڈکر کے مجسمہ پر مالا چڑھاتے ہیں مگر دوسری طرف ہندوستان کے آئین کے تقاضے کو پامال کرتے ہیں،مذہبی بنیاد پر ملک میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے ہندوستان کو جو آئین دیا تھا اس میں صاف کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کو چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور ذات کے ہو تعلیم، روزگار اور ملک کے دیگرسہولیات پر یکساں حقوق اور مواقع حاصل ہوں گے۔اسی طرح ملک کے تمام باشندوں کو اپنے من پسند کی چیز کھانے، پہننے اور مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہوگی۔اظہار رائے کی آزادی کو بنیادی حقوق میں شامل کیا گیا ہے۔زیدانوار محمد نے سوال کیا کہ مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نام نہاد گو¿ رکشک لوگوں کے من پسند کے کھانے اور پہننے پر بھی روک لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سب حکمراں جماعت کے بڑے لیڈران بالخصوص وزیر اعظم مودی کے سامنے ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مودی اور بی جے پی والے بابا امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں توانہیں برملا یہ اقرار کرنا پڑے کا کہ وہ ہندوستان کے آئین کے ایک ایک حرف پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی بالادستی چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ امبیڈکر مجسمہ پرپھول چڑھاتے وقت جب بی جے پی والوں نے زعفرانی جھنڈے لگانے لگے تو زیدانوار اور ان کے رفقائ نے بی جے پی لیڈروں کے سامنے احتجاج کیا او ر کہا کہ ”بی جے پی والے اس طرح کی اوچھی حرکتوں سے بابا امبیڈکر کی وراثت کے دعویدار نہیں بن سکتے ہیں۔ا گر ان کی وراثت پر دعویداری چاہتے ہیں تو دل ودماغ سے مذہبی عصبیت کی گندگی کو نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والے کبھی بھی بابا امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش نہیں کرسکتے ہیں۔امبیڈکر غریب، پسماندہ اور دلتوں کے مسیحا تھے اور ان کی زندگی اس کیلئے وقف تھی۔






