سرینگر15 اپریل (آئی این ایس انڈیا)
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر قومی سیکورٹی کے نام پر ڈر کا ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی مفتی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کی خواہش میں بالاکوٹ جیسے ایک اور حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اور ووٹروں کو تقسیم کرکے بی جے پی کو مدد نہیں ملی ہے۔ایسے میں وہ انتخا ب جیتنے کی عجلت میں اب قومی سیکورٹی نے نام پر ڈر پیدا کرکے بالاکوٹ جیسا ایک اور حملے کے لئے بنیاد تیار کر رہی ہے۔نریندر مودی کی جانب سے یوپی کے مرادآباد میں ایک انتخابی ریلی کے دوران پلوامہ حملے اور اس بعد بھارتی فضائیہ کی طرف سے پاکستان کے اندر کئے ہوائی حملے کا ذکر کیا تھا۔واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی نے یوپی کے مرادآباد کی ایک ریلی میں کہا تھا، پلوامہ میں جب انہوں نے دوسری بار غلطی کی تو ہم ان گھر میں گھسے اور ہوائی حملہ کیا۔ ادھر والوں کو بھی سمجھ میں آ گیا ہے کہ اگر تیسری غلطی کی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔






