ایس ڈی پی آئی کے سابق قومی صدر اے سعید کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ، شرکاءنے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کی جانب سے نئی دہلی کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے ہال میں ایس ڈی پی آئی کے سابق قومی صدر مرحوم اے سعید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس ڈی پی آئی کے سابق قومی صدر اے سعید کا انتقال گزشتہ 2اپریل 2019کو کیرلا ایڈاونا میں ہوا تھا۔تعزیتی اجلاس میں سیاسی رہنما ئ،سماجی کارکنان اور دانشوران شریک رہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی اجلاس میں جسٹس بی جی کولسے پاٹل ، سابق جج ممبئی ہائی کورٹ، اشوک بھارتی، صدر جن سمان پارٹی، ایس راگھون،صدر لوک راج سنگھٹن،نوید حامد ، صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد، آر پی پانڈیا، قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹریان سیارام کھوئیوال،ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی، محترمہ یاسمین فاروقی،پر فیسر پی کویا، اڈوکیٹ محمد یوسف، قومی ایگزیکٹیو ممبر پاپولرفرنٹ آف انڈیااور کئی پارٹی کارکنان شریک رہے۔ اے سعید 1955میں ملاپورم ضلع کے ایداونا میں پیدا ہوئے ۔ معروف عالم دین اے علوی مولوی ان کے والد تھے۔ جی ایم یو پی اسکول ایداونا ،آئی او ایچ ایس ایداونا اور ایم ای ایس کالج ممپاڈ میں تعلیم پائی۔اے سعید نے اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر ایک معروف اسکالر،مقرر اور مصنف بن گئے۔ ۔ وہ 2002سے 2006تک نیشنل ڈیولپمنٹ فرنٹ (این ڈی ایف)کے چیئرمین رہے۔ اس کے علاوہ وہ این ڈی ایف کی ریاستی مجلس عامہ اور پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی قومی مجلس عاملہ کے رکن، مسلم ریلیف نیٹ ورک کے صدر اور انٹر میڈیا پبلشنگ لمیٹیڈکے ڈائرکٹر بھی رہے۔ انہوں نے ملیالم زبان میں کئی اسلامی تصنیفات بھی کی ہیں۔ اے سعید ان رہنماﺅں میں سے ایک تھے جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں سماجی و سیاسی تحریکوں کی قیادت کی ہے۔وہ ایک مفکر، محقق اور قائد تھے۔ سماجی خدمات سے انہوں نے معاشرے میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ اے سعید نے ملک بھر میں لاکھو ں بھارتیوں کے دلوں میں ان کی قیادت کا تاثر چھوڑا ہے۔