نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)
کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کچھ علاقائی پارٹیوں کی دلچسپی بی جے پی کے مقابلے کانگریس سے لڑنے میں زیادہ ہے۔سلمان خورشید نے کہا کہ یہ سب نہیں چلے گا کہ علاقائی پارٹیاں کانگریس پر نشانہ لگاتے رہیں اور انتخابات کے نتائج کے بعد کی حمایت کی توقع کریں۔سلمان خورشید نے کسی پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ علاقائی پارٹیوں کو اصول کی سیاست کی جانب بڑھناچاہیے۔سابق وزیر خارجہ نے کسی علاقائی محاذ یا بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے امکان سے انکارکیا۔سلمان خورشیدنے کہاہے کہ جو سلسلہ ہمارے ساتھ نہیں ہے ان میں سے کچھ اصول کی سیاست کے معاملے میں کافی کمزورہیں۔ انتخابات کے بعد ٹی ایم سی کے کانگریس کے ساتھ آنے پر سلمان خورشید نے کہا کہ اس کے بارے میں ترنمول کانگریس کو ہی سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہاہے کہ انہیں اس پر سوچنا چاہیے۔ہم نے ساتھ آنے کے لیے ہر کسی کو پیشکش کی تھی۔ہم نے پیشکش کی، انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا، انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ ابھی سوچ کرغورکرناان پرمنحصرہے۔






