سیتامڑھی (ملت ٹائمز)
بہار کے سیتامڑھی ضلع میں ڈاکٹروںکے رشوت خوری کی عادت نے آج ایک خاتون کی جان لے لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیتامڑھی ضلع کے پوپری بلاک میں واقع رامپور گاﺅں کے ایاز قریشی کی بیٹی کی ڈیلیوری کا معاملہ تھا جنہیں آج صبح چار بجے سیتامڑھی کے صدر ہسپتال میں لے جایاگیا ۔ ڈاکٹروں نے ایاز قریشی سے پیسہ مانگا جس کے جواب میں ایاز قریشی نے جواب دیاکہ یہ سرکاری ہسپتال ہے ۔علاج مفت ہوتا ہے یہاں پیسہ کیوں دیں ۔رشوت نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کردیا اور خاتون کو درد زہ میں تڑپتے ہوئے چھوڑدیا ۔ درد ناقابل برداشت ہوگیا اور خاتون کی اسی دوران موت واقع ہوگئی ۔
سیتامڑھی کے صدر ہسپتال کی اس غیر انسانی حرکت پر عوام میں غم وغصہ ہے ۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے جانچ کا حکم دیا ہے دوسری طرف لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔






