آزاد ہندوستان کے پہلے دہشت گرد ناتھورام گوڈسے کو پرگیہ ٹھاکرنے بتایا دیش بھگت

بھوپال (ایم ین این )
مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو حب الوطن قرار دیا ہے۔ پرگیہ نے کہا کہ ”ناتھو رام گوڈسے حب الوطن تھے، حب الوطن ہیں اور حب الوطن رہیں گے۔“ پرگیہ نے مزید کہا کہ ”ناتھو رام گوڈسے کو دہشت گرد کہنے والے لوگوں کو خود کے اندر دیکھنا چاہیے، ایسے لوگوں کو انتخابات میں جواب ملے گا۔“
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار اور مکّل ندھی میّم پارٹی کے سربراہ کمل ہاسن نے کہا تھا کہ ”آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا اور اس کا نام ہے ناتھو رام گوڈسے۔“