22اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ۔ ای وی ایم پر خدشات کا اظہار ۔ کمیشن کو سونپا میمورنڈم

نئی دہلی21 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
لوک سبھا انتخابات ختم ہونے اور ایگزٹ پول میں ایک بار پھر مودی حکومت آنے کا امکان جتائے جانے کے بعد وی ایم کا مسئلہ پھر طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے معاملے پر 22 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں نے میٹنگ کی اور الیکشن کمیشن کو میمورنڈم دے کر گنتی سے قبل تمام VVPAT پرچیوں کی گنتی کاملان کر لیا جائے ۔ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے الیکشن کمیشن کو میمورنڈم دینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ای وی ایم کو کہیں اور لے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وہیں، بی ایس پی لیڈر ستیش چندر مشرا نے کہا کہ اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر ای وی ایم سے منسلک گڑبڑیاں ہوئی ہیں۔ ہم مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں، وہیں ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے مینڈیٹ کا احترام کرنے کو کہا ہے۔ اس میں ہیرا پھیری نہیں کی جائے۔اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی پولنگ سٹیشن پرملان نہ ہونے کی صورت ممیں ملک بھر میں تمام لوک سبھا حلقوں میں وی ایم کے اعداد و شمار کے ساتھ وی وی پیٹ مشین کی پرچیوں سے ملان کئے جانے کی مانگ کی تھی۔