سادھوی پرگیہ ٹھاکر بڑھ سکتی ہیں مشکلیں۔ مدھیہ پردیش حکومت آ رایس ایس پرچارک سنیل جوشی قتل کی فائل پھر کھولے گی

نئی دہلی21 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
مدھیہ پردیش کی بھوپال کی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی قتل کی فائل دوبارہ کھولی جائے گی۔ اس کیس میں پرگیہ ٹھاکر بھی ملزم ہے۔ سنیل جوشی کاقتل 29 دسمبر 2007 کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ دیواس تھانہ علاقے میں پیش آیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں اس واقعہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل پایا لیکن راجستھان سے گرفتار کئے گئے ایک شخص کے بیان کے بعد پرگیہ ٹھاکر اور 7 دیگر لوگوں کو بھی اس معاملے میں ملزم بنا لیا گیا۔ اگرچہ 1 فروری کو 2017 کو ان سب کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ پرگیہ ٹھاکر پر مالیگاو¿ں دھماکے کیس میں الزام لگ چکا ہے۔ جس میں ایک کیس سے وہ بری کی جا چکی ہیں جبکہ دوسرے میںٹرائل چل رہا ہے۔ بی جے پی نے انہیں بھوپال سے ٹکٹ دیا ہے اور ان کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ میدان میں ہیں۔ پرگیہ ٹھاکر سیاست میں آنے سے پہلے ہی دگ وجے سنگھ کو ایک طرح سے اپنا دشمن مانتی رہی ہیں۔ بی جے پی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد پرگیہ ٹھاکر اورآپے سے باہر ہو گئیں اور ممبئی حملے میں شہید ہیمنت کرکرے کے خلاف بھی قابل اعتراض بیان دے ڈالاتھا۔