’ ووٹوں کی گنتی کے دوران تشدد کا خدشہ‘ وزارت داخلہ کا ریاستوں کو انتباہ، سیکورٹی پختہ رکھیں

نئی دہلی22 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران تشدد کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے ریاستوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ ریاستوں کے سربراہ سیکرٹری اور ڈی جی پی کو بھیجے خط میں وزارت نے ریاستوں میں قانون کا نظام اور امن برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام صوبہ ا سٹر ونگ روم کی حفاظت کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائیں۔جہاں پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے، ان جگہوں کی بھی کافی سیکورٹی کے نظام یقینی کی جائے۔ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ای وی ایم پر اٹھائے جا رہے سوالات اور ووٹوں کی گنتی کے دوران تشدد کی دھمکیوں کے درمیان لیا ہے۔پٹنہ میں آر جے ڈی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی رام چندر یادو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہتھیار لہرائے۔ انہوں نے رائفل اٹھا کر کہا ہم جمہوریت بچانے کے لئے تیار ہیں، بس،مہا گٹھ بندھن لیڈر حکم دیں۔ ہمیں آئین کی حفاظت کرنی ہے، میں راہل گاندھی، اکھلیش یادو، مایاوتی، ممتا بنرجی، اوپیندر کشواہا اور تیجسوی یادو سے کہنا چاہتا ہوں کہ چیخنے اور بولنے سے کام نہیں چلے گا، ہمیں حق نہیں مل رہا ہے تو لڑنا ہوگا۔