عمران پرتاپ گڑھی کی ہجومی تشدد کے شکار قاری اویس کے گھر والوں سے ملاقات !  دو لاکھ رو پے کی امداد ، قانونی امداد کا بھی تیقن  

دہلی: اترپردیش کے متوطن قاری اویس جو دہلی میں علوم دینیہ کی اعلی تعلیم حاصل کررہے تھے ہجومی تشدد میں انہیں مار ما رکر ہلاک کردیا گیا۔ کل ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرنے کیلئے شاعر عمران پرتاپ گڑھی اویس کے گاؤں گڑی دولت اترتردیش پہنچے۔

اس وقت ان کے ساتھ کانگریس کے لیڈرس بھی ساتھ تھے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے حالات انتہائی ابتر ہوتے جارہے ہیں۔

ہجوم قانون اپنے ہاتھوں میں لے رہا ہے۔ خاطیوں کو سخت کارروائی کروانے کے لئے وہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اویس کے افراد خاندان کو دولاکھ روپے عطیہ دیئے۔

اس موقع پر کانگریس دہلی یونٹ کا کارکن ہارون یوسف نے کہا کہ متوفی اویس کے خاطیو ں کو سزا دے کر اویس کے گھر والوں کو انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہم سب کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ اویس کے معاملہ میں پولیس کے معاملہ شروع سے ہی غیر ذمہ دارانہ نظر آرہا ہے۔ یوسف ہارو ن نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی مدد دلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے ساکن اویس جو دہلی میں علوم دینیہ کی اعلی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ وہ اپنے گاؤں گڑی دولت اترپردیش جارہے تھے۔

پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہیڈ فونس خریدنے کے معاملہ میں دکاندار سے بحث و تکرار ہوگئی۔ بعد ازاں بات ہاتھا پائی تک آگئی۔ اور وہاں موجود بھیڑ نے اویس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور ادھمری حالت میں اسٹیشن کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ قدیم دہلی کے ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک بیہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔ پولیس فوری وہاں پہنچی اور اویس کو دواخانہ منتقل کی۔ جہا ں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔