دہلی پر دھندھ کا سایہ، فضائی آلودگی ’سنگین‘ سطح پر

نئی دہلی،30اکتوبر( آئی این ایس انڈیا )
دہلی پر دھندھ کا سایہ مسلسل جاری ہے اور بدھ کو بھی قومی دارالحکومت میں آلودگی کی سطح سنگین کے زمرے میں رہی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 11 بجے ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیو آئی) 416 تھا۔ سی پی سی بی کے مطابق منگل کو اے کیو آئی 414 تھا جو پیر کے اے کیو آئی 397 سے خراب تھا۔اے کیو آئی اگر 0-50 کے درمیان ہے تو اسے ’اچھا‘سمجھا جاتا ہے، 51-100 کے درمیان ‘’تسلی بخش‘، 101-200 کے درمیان ’عام‘، 201-300 کے درمیان ‘’خراب‘، 301-400 کے درمیان ’بہت خراب‘ ‘اور 401-500’ ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔ اگراے کیو آئی 500 سے اوپر ہے تو اسے ’سنجیدہ اوایمرجنسی‘کے زمرے میں تصور کیا جاتا ہے۔

SHARE