جامعہ ملیہ اسلامیہ: پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر پولیس کے خلاف طلبا ء اور ٹیچرس کا مظاہرہ اے ایم یو میں بھی زبردست ہنگامہ ، آر اے ایف کیمپس میں داخل، حالات تشویشناک

پولیس کی کارروائی کے خلاف دہلی میں آئی ٹی او پر واقع پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر جامعہ اور دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور ٹیچرس احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں


دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہنگامہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے خبر آئی ہے کہ وہاں کے طلبا ء شہریت قانون کے خلاف مظاہر ہ کرنا چاہتے تھے لیکنان کو اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ طلبا ء نے وہاں مظاہرہ کیا جس کے خلاف ریپڈ ایکشن فورس (آراے ایف ) اے ایم یو کیمپس میں داخل ہو گئی ہے اور وہاں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔
جامعہ میں مظاہر ہ کے بعد پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی کارروائی کے خلاف دہلی میں آئی ٹی او پر واقع پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر جامعہ، جے این یو اور دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور ٹیچرس احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ طلبا ء اور ٹیچرس پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کر تے نظر آ رہے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ پولیس بغیر اجازت کے کیوں جامعہ یونیورسٹی میں داخل ہوئی ۔