اس کے علاوہ روزانہ دسیوں پر مقام این آرسی کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ ہورہاہے ۔سوشل میڈیا مسلسل نو سی اے اے ، نو این آرسی اورنو این پی آر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہاہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ این ڈی اے کی گیارہ پارٹیوں نے بھی سی اے اے پر بی جے پی سے عدم اتفاق کیاہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے شاہین باغ کی طرح پورے ہندوستان میں تقریبا 128 جگہوں پر متنازع شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج شروع ہوگیاہے ۔ 15دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر ہوئے پولس حملہ کے بعد شاہین باغ میں تقریبا 500 لوگوں نے کالندی کنج روڈ پر احتجا ج شروع کیاتھا جو اگلے دن غیر معینہ دھرنا میں تبدیل ہوگیا اور خواتین نے وہاں آکر مورچہ سنبھال لیا ۔ پندرہ دنوں تک اس احتجاج تقریبا کوئی چرچا نہیں تھا لیکن اب یہ ایک انٹر نیشنل احتجاج بن چکاہے ۔ قومی اور عالمی میڈیا میں سب سے زیادہ شاہین باغ احتجاج کا تذکرہ ہورہاہے ۔ پولس متعدد مرتبہ روڈ خالی کرانے کی کوشش کرچکی ہے لیکن کامیابی نہیں مل سکی ۔ خواتین کا کہناہے کہ جب تک سرکار قانون واپس نہیں لے گی ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے ۔ شاہین باغ کی خواتین سے حوصلہ پاکر ملک کی دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ یہاں کے بعد گیا کے شانتی باغ میں خواتین نے دھرنا شروع کردیا ۔ کولکاتا کے سرکس پاک میدان میں خواتین نے احتجاج شروع کردیا ،پٹنہ کا سبزی با غ شاہین باغ بن گیا اور اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے آج ہندوستان کے 128 شہروں اور قصبوں میں متنازع شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف دن رات لگاتااحتجاج شروع ہوگیا ہے اور تقریبا سبھی مقامات پر خواتین احتجاج کی قیادت کررہی ہیں۔ ذیل میں تمام مقامات کی تفصیل درج ہے ۔
دہلی میں تقریبا 12 مقام پر شاہین باغ کی طرح احتجاج ہورہاہے ۔ شاہین باغ ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یہاں طلبہ وطالبات دن کے 11 بجے سے شام کے پانچ بجے تک احتجاج کررہے تھے لیکن اب یہاں بھی دن ورات کا احتجاج شروع ہوگیا ۔ اس کے علاوہ خوریجی ۔ مصطفی آباد ۔ جعفر آباد ۔ سیلم پور ۔ترکمان گیٹ ۔کردم پوری ۔ اندرلوک ۔ رحمان چوک ۔علاوہ ازیں ذاکر نگراور جامع مسجد میں روزانہ رات میں تین گھنٹہ تک کینڈل مارچ نکلتاہے ۔
بہار میں تقریبا 35مقامات پر شاہین باغ کی طرح احتجاج ہورہاہے ۔ سبزی باغ پٹنہ ۔ ہارون نگر پٹنہ ۔ میجر چوک کشن گنج ، بہادر گنج کشن گنج ۔کرگل چوک ارریا ۔لکھمنیا بیگوسرائے ۔پوکھریا بیگوسرائے۔ خلافت باغ سیتامڑھی ۔ اونسی مدھوبنی ۔ قلعہ گھاٹ دربھنگہ ۔ لال باغ دربھنگہ ۔کرپور ی چوک دربھنگہ ۔شانتی باغ گیا ۔تاج پور سمتی پور ۔سمری بختیار پور سہرسہ ۔نوادہ بہار ۔ پکڑی براواں نوادہ ۔پھول چوک بالیا بیگوسرائے ۔مونگیر بہار ۔روٹا امور بائسی کشن گنج ۔آزاد روڈ چھپرا بہار ۔بھاگلپور ۔شیخانہ بہار شریف نالندہ ۔دیوراج سبیا مغربی چمپارن ۔بارا چکند گیا بہار ۔ململ مدھوبنی ۔ماری پور مظفر پور ۔ چوڑی پٹی کشن گنج ۔امبیڈکر پارک سیوان ۔گوپال گنج سیوان ۔کاغذی محلہ ۔ امن چوک سہرستہ بستی سہرسہ ۔زمزم مارکیٹ بائسی ضلع پورنیہ ۔بتیا چمپارن ۔ ہتھیادیہار لوہا چوک چمپارن۔
اتر پردیش میں تقریبا 6 مقامات پر شاہین باغ کی طرح لگاتار دن رات احتجاج ہورہاہے ۔لکھنو گھنٹہ گھر کے سامنے ۔ منصور پارک روشن باغ الہ آباد ۔محمد علی پارک کانپور ۔ اعظم گڑھ ۔رام پور ۔ علی گڑھ ۔
مغربی بنگال میں تقریبا5 جگہوں پر شاہین باغ کی طرح دن رات لگاتار احتجاج ہورہاہے ۔پارک سرکس میدان کولکاتا ۔ قاضی نظر الاسلام باغ آسنسول ۔کانکی اتر دینا ج پور ۔ کدر پور مغربی بنگال ۔اسماعیل چوک اسلام پور ۔
مہاراشٹرا اور ممبئی میں تقریبا 15مقامات شاہین باغ کی طرح احتجاج ہورہاہے ۔باندرہ ،ڈھراوای ، کانڈے والی ، میرار روڈ ۔پتھرا ۔کونڈھا پونے ۔عید گاہ میدان احمد نگر ۔اورنگ آباد ۔بلدھانا ۔پمپری چوک پونے ۔سلوڈ ارونگ آباد ۔نانڈیرمیں ا کلکٹریٹ آفس کے سامنے ۔امراوتی ۔بلدھانا مہاراشٹرا ۔پساد جلگاﺅں ۔
جھارکھنڈ میں تقریبا 6مقام شاہین باغ کی طرح شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف لگاتار دن رات احتجاج ہورہاہے ۔ رانچی حج ہاﺅس کے سامنے ۔واسع پور دھنباد۔صاحب گنج ۔ پاکڑ۔کوڈرما۔جمشید پور ۔
مدھیہ پردیش میں 4 شہروں میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف شاہین باغ کے طرزپر عوام بالخصوص خواتین سراپا احتجاج ہیں ۔اقبال میدان بھوپال ۔نروالی چوک اندور ۔بھارت ٹالکیس بھوپال ۔کھڑگون مدھیہ پردیش ۔
راجستھا میں 3 مقامات پر شاہین باغ کی طرح دن رات شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج ہورہاہے ۔کشور پورہ راجستھا ن ۔البرٹ ہال جے پور ۔ کوٹہ راجستھان ۔
آسام کے سبھی 25 اضلاع میں 5دسمبر سے احتجاج جاری ہے اور گوہاٹی میں سب سے زیادہ احتجاج ہورہاہے ۔
کرناٹک 3مقامات پر شاہین باغ کی طرح دن رات احتجاج ہورہاہے :جے پی نگر میدان بنگلور ۔ منگلور ۔ شیمو گہ
تمل ناڈو کی راجدھانی چننئی میں بھی شاہین باغ کے طرز پر شہریت قانون ،این آرسی اور این پی کے خلاف احتجا ج شروع ہوگیاہے ۔
کیرالہ میں تقریبا پانچ مقام پرشہریت قانون کے خلاف شدید احتجاج ہورہاہے : اینا کولم۔تری ونت پورم ۔ کوچی ۔ کالی کٹ ۔
پنجاب میں 2 جگہوں پر شاہین باغ کی طرح شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف لگاتار دن رات احتجاج ہورہاہے:سرہند گیٹ مالیر کوٹلہ اور لدھیانہ ۔
منی پال کے اودی پور میں دن رات احتجاج ہورہاہے ۔
اڈیشہ کے بھونیشور میں خواتین نے شاہین باغ کی طرح شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے ۔
آندھر پردیش کے نیلور میں کئی دنوں سے شہریت قانون کے خلاف عوام کا احتجاج شاہین با غ کی طرح دن رات لگاتار جاری ہے ۔
احمد آباد گجرات کے رخیال میںاجیت ریزڈینسی کے سامنے کئی دنوں سے مرد وخواتین شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔
پنہانہ میوات ہریانہ اور دہرا دون میں لوگوں نے سی اے اے ،این آرسی او راین پی آر کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے ۔
اس کے علاوہ روزانہ دسیوں پر مقام این آرسی کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ ہورہاہے ۔سوشل میڈیا مسلسل نو سی اے اے ، نو این آرسی اورنو این پی آر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہاہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ این ڈی اے کی گیارہ پارٹیوں نے بھی سی اے اے پر بی جے پی سے عدم اتفاق کیاہے ۔
(نوٹ یہ تمام تفصیلات ملت ٹائمز کے فیس بک اور یوٹیو ب پر عوام کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے )