دہلی پبلک اسکول سیتامڑھی کڈس زون کا افتتاح ! دہلی پبلک اسکول معیاری تعلیم کے لئے جانا جاتا ہے ! ڈی ڈی سی

سیتامڑھی: (اشتیاق عالم) دہلی پبلک اسکول نہر چوک سیتامڑھی کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ پروگرام کا شاندار آغاز ہوا،
پہلے دن کے پروگرام کا ڈی ڈی سی پربھات کمارنے ڈی پی ایس سیتامڑھی میں نو تعمیر شدہ عمدہ دیدہ زیب پلے اسکول کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا، پہلے دن چھوٹے چھوٹے ننھے منے بچوں نے ایک سے ایک رنگارنگ بہترین ثقافتی پروگرام پیش کر موجود لوگوں سے داد و تحسین حاصل کیا گارجین حضرات و مہمانوں نے بچوں کے پروگرام کو خوب سراہا۔

دوسرے دن کے پروگرام کا ایس ایس بی کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ وجے کمار شرما ڈی پی ایس ڈائریکٹر انجینئر طارق علی خان پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر کے صدر بٹو وشواس نے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے کیا، دوسرے دن کا پروگرام بھی لا جواب اور قابل دید تھا جو دیکھا بس بچوں کے ٹیلینٹ کو سراہا اور بہتر مستقبل کی دعائیں دی، ایس ایس بی کمانڈنٹ نے کہا کہ میں بہت پروگرام میں شرکت کرتا رہتا ہوں لیکن ڈی پی ایس کے طلبہ وطالبات کی پیشکش بے نظیر تھی انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس نے یہاں بلاکرجو عزت افزائی کی ہم اس کے شکر گذار ہیں، انہوں نے بچوں کے ذریعہ پیش کیے گئے قوالی و دیگرپروگرام کو خوب پسند کیا اور کہا ایسا لگ رہا تھا کہ کسی فلمی کلاکار کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر اپنے پر مغز خطاب میں ڈی پی ایس کے ڈائریکٹر انجینئر طارق علی خان نے کہا کہ اسکول قائم کرنے کا مقصد بہتر سماج و اعلیٰ سوسائٹی کی تشکیل ہے انہوں نے اسکول کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے کبھی اسکول کو کمائی کا ذریعہ نہیں سمجھا بلکہ عوام کی خدمت کا ایک مناسب پلیٹ فارم سمجھ کر کام کر رہے ہیں اور بچوں کےمستقبل سنوار نےمیں رات دن لگے رہتے ہیں۔
موقع بڑی تعداد اسکول کے طلبہ طالبات، ان کے گاجین، سماجی کارکنان،پرائیویٹ اسکول کے ٹیچرس حضرات موجود تھے۔