سی اے ایف پی انڈیا کے زیر اہتمام 74ویں موقع پر جنید نگر سریاں پرکھنڈ شہید وطن جنید کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی پروگرام کا انعقاد
مظفر پور: (پریس ریلیز ) سی اے ایف پی انڈیا کے زیر اہتمام 74ویں موقع پر جنید نگر سریاں پرکھنڈ شہید وطن جنید کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا- سابق فوجی افسر محمد خورشید عالم نے قومی پرچم لہرایا اور پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے قرب و جوار کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن راجو جی نے شرکت کرتے ہوئے جنگ آزادی کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک سبھی کا ہے سبھی فرقہ اور ذات کے لوگوں نے اس ملک کو اپنے خون سے سینچ کر آزاد کرایا ہے، ہمیں ملک کی مزید تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ پروگرام کے روح رواں اور سی اے ایف پی انڈیا کے ڈائریکٹر ماہر تعلیم رضا قادر نے کہا کہ وطن عزیز کی 74 ویں یوم آزادی کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی پر ملک کو فرقہ ورایت ،نفرتوں ،اور امتیازات سے آزادی کا عہد کرتے ہوئے پورے ملک میں آپسی بھائی چارہ ،یکجہتی،ہم آہنگی اور محبت کو عام کریں۔ آج ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں ہمیں ملک میں دنگے نہیں ہونے دینا ہے اپنے بچوں کو دنگائی نہیں بنانا ہے اس کے لئے ہمیں آپس میں بھائی چارے کو بڑھاوا دینا ہوگا لوگوں کو نفرت کی سیاست کے نقصانات بتانا ہوگا کیونکہ اس سے ملک کھوکھلا ہوجائے گا، ہمیں تعلیم کے تئیں بیدار ہونا ہوگا۔ صحافی و سماجی کارکن جاوید عالم نے کہاکہ وطن سے محبت فطری ہے، انہوں نے حدیث پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم بھی اس سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہم 74 ویں یوم آزادی منارہے ہیں ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں کے چنگل سے وطن آزاد کرایا ہے اب ہمیں اس ملک کو مزید ترقیوں کی اونچائی پر لے جانا ہے اور اس کے لئے ہمیں تعلیم پر سخت محنت کرنی ھوگی، ایجادات پر زور دینا ھوگا تب جاکر ہماراملک صحیح معنوں میں سپر پاور بنے گا۔ پروگرام میں ریاض سیٹھ، ببن سریواستو، عامر جاوید، دل نواز، زکراللہ، رحمت اللہ، منا، اختر، محمد ادریس وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں راغب، صاحب، محبوب، امن سنگھ، پیارے، فیصل، معراج، چاند بابو، طارق عرف سونو، عبدالباسط وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔ واضح رہے کہ بیروا پنچایت میں فریڈم وال چسپاں کرکے لوگوں میں جنگ آزادی کے جیالوں کو یاد کیا گیا۔ تقریب پرچم کشائی کی نظامت عدنان عاطف اور ایم ڈی عادل نے مشترکہ طور پر کی۔






