مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز ہی اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا، اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔
ٹھانے: مہاراشٹر میں ٹھانے کی مقامی عدالت نے دو مختلف معاملوں کا سامنا کررہے 21 غیرملکی شہریوں سمیت تبلیغی جماعت کے 28 افراد کو بری کردیا ہے۔ ان سبھی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ٹھانے کے ممبرا پولس تھانے میں معاملے درج تھے۔
مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز ہی اپنے فیصلہ میں کہہ دیا تھا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا ہے، اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس سماعت کی اب کوئی بنیاد نہیں ہے۔
تبلیغی جماعت کے وکیل اسماعیل شیخ نے اس دوران کہا کہ جن افراد کو ضمانت ملی ہے ان میں سے 13 بنگلہ دیشی اور 8 ملیشیائی شہری ہیں جبکہ 4 ہندوستانی اور باقی 3 غیرملکی شہریوں کی مدد کرنے والے افراد ہیں۔ ان سبھی کے خلاف 10 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔