سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما رشید مسعود کا ہوا انتقال

سہارن پور: سابق مرکزی وزیر رشید مسعود کا آج انتقال ہوگیا، رشید مسعود کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی، ان کا علاج دہلی کے اپولو اسپتال میں ہوا تھا، سابق مرکزی وزیر رشید مسعود صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے تھے جہاں ان کا آج انتقال ہوگیا، آج شام 5 بجے ان کے آبائی وطن گنگوہ میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔