ارنب گوسوامی کو 14دنوں کے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا

ریپلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو بدھ کو چودہ دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل بدھ کی صبح ممبئی پولس نے دو برس قبل خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ پولس نے گوسوامی کو شام کو علی باغ عدالت میں پیش کیا تھا۔ تقریبا چھ گھنٹوں کی طویل سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 18 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔
رپورٹ کے مطابق گوسوامی جمعرات کی صبح بامبے ہائی کورٹ میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرانے کے لئے اپیل کریں گے۔ واضح رہے متعدد صحافیوں اور سیاستدانوں نے ارنب کے خلاف پولیس کارروائی کی مخالفت کی ہے۔