حکومت نے پیش کیں تحریری تجاویز، زرعی قوانین میں ترمیم کا وعدہ، کسان منسوخی پر بضد

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں اور حکومت کے مابین چل رہے تعطل کے درمیان حکومت نے کسانوں کو تحریری طور پر تجاویش پیش کر کے زرعی قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا تاہم کسان ان قوانین کی منسوخی کے مطالبہ پر قائم ہیں۔
کسانوں نے حکومت سے چھٹے دور کی میٹنگ سے قبل تحریری تجاویز طلب کی تھیں۔ حکومت کی طرف سے تجاویز پیش کئے جانے کے بعد اب سنگھو بارڈر پر کسانوں کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی پر فیصلہ لیا جائے گا۔