عوامی حقوق کے لئے سڑکوں پر اتری کانگریس، راج بھون کو گھیرنے کی تیاری

کانگریس کی طرف سے آج یوم کسان حقوق منایا جا رہا ہے اور اس کے تحت ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے۔ متعدد شہروں میں کانگریس لیڈران اور کارکنان سڑکوں پر ہیں اور حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کسانوں کے تمام مطالبات کو قبول کیا جائے اور تین کی لگاتار بڑھتی قیمتوں پر لگام لگائی جائے۔

دہلی میں ریاستی کانگریس صدر انل چودھری کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مظاہرین ٹروما سینٹر (نزد چندگی رام اکھاڑا) پر جمع ہوں گے اور یہاں سے ایل جی ہاؤس کی طرف گامزن ہوں گے۔ راہل گاندھی بھی اس مارچ میں شرک کریں گے۔