شاہین باغ کی بلقیس دادی اور مشہور حقوق انسانی کارکن ہرش مندر قائد ملت ایوارڈ سے سرفراز 

 نئی دہلی: (ملت ٹائمز) شاہین باغ تحریک کا نمایاں چہرہ رہی بلقیس بانو اور مشہور حقوق انسانی کارکن ہرش مندر کو انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں مشہور مجاہد آزادی اور انڈین مسلم لیگ کے سابق صدر مولانا محمد اسماعیل مرحوم سے منسوب قائد ملت ایوارڈ سے دہلی کے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں سرفراز کیا گیا ۔

ایوارڈ میں دونوں شخصیات کو ڈھائی لاکھ روپے کا چیک، ایک شال اور ایک مومنٹو دیا گیا ۔ یہ پروگرام زوم پر ہوا جس میں ڈاکٹر موسی رضا ، این رام سمیت متعدد اہم لوگوں نے مختلف جگہوں سے خطاب کیا ۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں نوید حامد صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے دونوں شخصیات کو اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ سے سرفراز کیا اور بتایاکہ بلقیس بانو نے آئین کو بچانے کیلئے سی اے اے اور شاہین باغ تحریک کا نمایاں چہرہ تھی، دوسری طرف ہرش مندر صاحب نے نفرت کے خلاف جنگ لڑنے اور امن و سلامتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ، اس لئے قائد ملت ایوارڈ 2020 کیلئے ان دونوں شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔