وہاٹس ایپ نے ایپ پرائیویسی پالیسی واپس نہیں لی تو ہوگی کارروائی، حکومت ہند کا سخت انتباہ

نئی دہلی : ہندوستانی حکومت نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر سخت مؤقف ظاہر کیا ہے۔ واٹس ایپ نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی نے نئی پرائیویسی پالیسی 15 مئی 2021 سے ملتوی کردی ہے۔ حکومت نے واٹس ایپ کو صاف طور پر کہا ہے کہ انہیں اپنی نجی معلومات کی حفاظتی پالیسی کو واپس لینا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واٹس ایپ کو اپنی نئی پالیسی واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ 18 مئی کو کمپنی کو لکھے گئے خط میں ، وزارت نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں اپنی نجی نوعیت کی نئی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ حکومت نے اس کے لئے واٹس ایپ کو 7 دن کا وقت دیا ہے۔ واٹس ایپ کو اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کو 7 دن کے اندر ٹھوس جواب دینا ہوگا۔