نئ دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سینئر وکیل ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا ہے۔ انھیں علاج کے لیے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق برین ہیمریج کے بعد ظفریاب جیلانی بیہوش ہو گئے تھے۔ دفتر سے نکلتے وقت پیر پچھلنے سے وہ گر گئے جس سے ان کے سر میں چوٹ لگ گئی۔ بعد ازاں اچانک بلڈ پریشر بڑھ گیا۔ فی الحال ان کا بلڈ پریشر نارمل بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ کے بعد ظفریاب جیلانی کے اہل خانہ انھیں لے کر میدانتا پہنچے تھے۔
اللہ تعالیٰ انہیں شفاء عاجلہ صحت کاملہ عطا فرمائے آمین






