جموں و کشمیر کے فضائیہ اڈے پر دیر رات گئے دھماکے کی آواز سنے جانے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دیر رات ایک بج کر 50 منٹ پر دھماکہ کی آواز سنائی دی، اس کے 5 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا
جموں: جموں و کشمیر میں ایئرفورس اسٹیشن پر دیر رات گئے دھماکہ کی آواز سنائی دینے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ دیر رات گئے ایک بجے کے بعد ہونے والے ان دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور فارینزک ٹیم موقع پر پہنچ کر چھان بین کر رہی ہے۔
Jammu and Kashmir: Explosion heard inside Jammu airport's technical area; forensic team reaches the spot
Details awaited pic.twitter.com/duWctZvCNx
— ANI (@ANI) June 27, 2021
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دھماکہ کی آواز جموں ایئرپورٹ پر موجود فضائیہ اڈے سے سنائی دی۔ یہ علاقہ انتہائی محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 5 منٹ کے اندر ہونے والے دو دھماکوں میں سے پہلا دھماکہ ایک عمارت کی چھت پر اور دوسرا زمین پر ہوا۔
اس کے بعد پورا علاقہ محاصرہ میں لے لیا گیا۔ پولیس، فارینزک ٹیم اور اعلیٰ عہدیداران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے۔
دھماکہ کے تعلق سے ایک افسر نے بتایا کہ ایئرفورس اسٹیشن کے اندر دھماکہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ غنیمت یہ رہی کہ اس دھماکہ کے سبب نہ تو کوئی جوان زخمی ہوا اور نہ ہی کسی املاک کو کسی طرح کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کی جا رہی ہے اور اس کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی۔