ارریہ: (معراج خالد) ضلع کے جوکی بلاک حلقہ کے چکئی گاؤں میں چوری کے الزام میں بھیڑ کے ہاتھوں قتل ہوئے نوجوان کی لاش آج تدفین تو ہوگئی لیکن اس حادثہ کو لے کر ملک بھر میں بحث و مباحثہ کا بازار کافی گرم ہے اس قتل کے خلاف مقامی لوگوں میں کافی غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے نوجوان کا بے رحمی سے قتل کے بعد اتوار کی شب جوکی تھانہ کے آگے مشتعل لوگ لاش کے ساتھ کافی دیر تک احتجاج کئے بعد ازاں سوموار کی صبح بھی قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے لیکن بروقت پہنچے جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شاہنواز عالم کے کافی سمجھانے بجھانے کے بعد مشتعل لوگ تدفین کرنے کو تیار ہوئے وہیں اس موقع پر مہلوک کے گھر پہنچے ایس ڈی پی او پشکر کمار کی رکن اسمبلی نے جم کر کلاس لی اور انہیں سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دلجمعی کے ساتھ اس حادثے کی تفتیش کی جائے اور قاتلوں کو جلد سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے ریاستی صدر محبوب عالم نے کہا کہ حکومت اور پولیس انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ ہی لوگ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اس طرح کے حادثات کو انجام دے رہے ہیں جن ادھیکار پارٹی کے ضلعی صدر امتیاز انیس لڈو نے کہا اس علاقے میں ماب لنچنگ جیسی حرکت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی رکن اسمبلی شاہنواز عالم اور امتیاز انیس عرف لڈو نے اس موقع پر مہلوک کے اہل خانہ کو نقد روپے اور راشن بھی دیے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی صاحب کے حکم سے امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی عتیق اللہ رحمانی نے مہلوک کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اور قانونی لڑائی لڑنے میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور ملزمین کو سخت سزا دلانے کی بات کہیں، اس موقع رہاب انڈیا فاؤنڈیشن ایس ڈی پی آئی، اور پی ایف آئی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے