وزیر اعظم مودی نے یوکرین سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے انڈین ایئرفورس کا تعاون طلب کیا!

خبررساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘آپریشن گنگا’ کے تحت یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کی جاری کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کا تعاون طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرفوس کا تعاون یہ یقینی بنائے گا کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالا جا سکے گا۔ اس سے انسانی امداد زیادہ موثر طریقے سے پہنچائی جا سکتی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے آج ‘آپریشن گنگا’ کے تحت کئی طیارے تعینات کرنے کا امکان ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com