نشہ سے پا ک ہونے کے بعدبہارکو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا:نتیش کمار

نوادہ(ملت ٹائمز)
چین میں جب افیون کے نشے پر روک لگا دیا گیا تب چین آج ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑاہوگیا۔اب بہار میں شراب بند ہوئی ہے تو ہندوستان کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔بہارکی شاندار تاریخ ہے ،اسے دوہراکر ایک نئی تاریخ بنانی ہے۔پہلے لوگ بہار کو بدنام کرتا تھا لیکن’’ پرکاش پرو‘‘میں بہار آنے والے لوگ کافی تعریف کرتے ہوئے اپنی اپنی ریاست ہیں۔مذکورہ باتیں صوبے کے سربراہ نتیش کمار نے ضلع کے اکبر پور علاقہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شراب بندی کی آواز بہار سے نکلی ہے۔یہ ہوا پورے ملک میں بڑھتی چلی جائے گی۔نشہ سے پاک بہاربنانے کیلئے منظم انسانی زنجیر بہار ہی نہیں بلکہ دنیا میں ریکارڈقائم کیاہے۔بہارکے لوگوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ بہار کو نشاسے پاک بناکرپورے ملک میں اس کا اطلاق کرواناہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ایک آوازپرمیں نے شراب بندی لاگوکی ہے۔میں نے خزانہ کی بغیر پرواہ کئے شراب بندی نافذ کرکے امن چین بحال کرنے کاکام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بیدارہوگئے ہیں صرف چوکنارہنے کی ضرورت ہے۔لوگ چوکنا رہیں گے تب اکادکالوگ جو اب بھی باہر سے شراب لا کر بیچ رہے ہیں،ان کی بھی خیر نہیں ہوگی۔جب میں کوئی نیا کام کرتا ہوں تو سطح پراترکرکام کی معلومات بھی لیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں۔چار سال کے اندربہارکے ہر گھر میں نل کے پانی، بجلی اور ٹوائلٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام گاؤں میں پکی سڑک اور نالی کی تعمیرکی جارہی ہے۔

SHARE