ملک کی چھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات بی جے پی ایس پی اور عآپ کی ساکھ داؤ پر

نئی دہلی: ملک کی چھ ریاستوں میں تین لوک سبھا اور سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے تحت ووٹنگ شروع جاری ہے۔ ملک کی چھ ریاستوں میں ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ لوک سبھا سیٹوں کی بات کریں تو اتر پردیش کی دو سیٹوں اعظم گڑھ اور رام پور لوک سبھا سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے، جب کہ پنجاب کی ایک لوک سبھا سیٹ سنگرور میں ووٹنگ جا ری ہے

اتر پردیش کی اعظم گڑھ سیٹ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، جب کہ رام پور پارلیمانی سیٹ پر ایس پی کے مضبوط مسلم لیڈر اعظم خان کے استعفیٰ کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ اکھلیش یادو اور اعظم خان اسی سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے ایم ایل اے کے طور پر رہنے کے لیے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ دونوں سیٹیں سماج وادی پارٹی کا گڑھ سمجھی جاتی ہیں، اس لیے ایس پی اور اکھلیش یادو کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے، جب کہ بی جے پی ان سیٹوں کو جیت کر یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ اب اتر پردیش میں ایس پی کا گراف نیچے جا رہا ہے۔

وہیں سنگرور لوک سبھا سیٹ بھگونت مان کے پنجاب کے وزیر اعلی بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جس کے لیے آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ اسی سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی کے لیے یہ سیٹ جیتنا ضروری ہو گیا ہے، کیونکہ ان کے وزیر اعلیٰ کی پرانی سیٹ ہونے کی وجہ سے ان کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی بات کریں تو جمعرات کو دہلی، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش اور تریپورہ کی سات اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ پر مقابلہ عام آدمی پارٹی کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ اس کے ساتھ ہی تریپورہ میں 4 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست کے چار اسمبلی حلقوں – اگرتلہ، ٹاؤن بوردو والی، سورما، جبراج نگر میں ووٹنگ جاری ہے۔

جہاں سے وزیر اعلیٰ مانک ساہا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے یہ انتخاب جیتنا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش میں ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com