ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں عام بجٹ 18-2017 پیش کیا

نئی دہلی، ملت ٹائمز ایجنسیاں)
زیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج اپنا چوتھا عام بجٹ پیش کیا، جو نو ٹ بندی کے بعد پیش ہونے والا پہلا بجٹ ہے ۔ بجٹ سیشن کے دوسرے دن آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان نے سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ای احمد خراج عقیدت پیش کیا، جن کا آج ہی علی الصباح انتقال ہوگیا ہے ۔ ایوان کے خراج عقیدت کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے مسٹر ای احمد کی یاد میں ایوان کی کارروائی آئندہ کل ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی ۔ اپوزیشن بالخصوص کانگریس کی طرف سے مسٹر ای احمد کی یاد میں آج ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کے مطالبے پر ہنگامہ کئے جانے کے باوجود وزیر خزانہ عام بجٹ پیش کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں عام بجٹ کو منظوری دی گئی۔روایت کے برخلاف اس بار عام بجٹ تقریبا ایک ماہ قبل پیش کیا جارہا ہے ۔ عام طورپر سالانہ اخراجات اور محصولات کی رپورٹ فروری کے آخر میں پیش کیا جاتا ہے اور عام بجٹ کا سیشن بھی اسی وقت شروع ہوتا ہے ۔ اس بار سے ریل بجٹ علاحدہ طورپر پیش کرنے کی روایت بھی ختم کردی گئی اور ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ضم کردیا گیا ہے ۔
SHARE