بیسویں کل ہند مسابقۃ القرآن کی تیاریاں جاری، خواہشمند طلبہ 28 فروری تک بھرسکتے ہیں فارم پوزیشن لانے والے طلبہ کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا، تمام شرکاء کو آمد و رفت کا خرچ ادارہ کی جانب سے دیا جائے گا : مولانا شاہد ناصری الحنفی

ممبئی(ملت ٹائمز)
قرآن کریم کو فروغ دینے ،اس کے تعلق سے دلچسپی پیداکرنے اورعوام وخواص میں قرآن بیداری لانے کے پیش نظر گذشتہ بیس سالوں سے ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹراممبئی کے زیر اہتمام مسلسل مسابقہ القرآن کریم کاانعقاد ہورہاہے اور مہاراشٹرا ،گجرات سمیت ملک کے مختلف صوبوں کے طلبہ بڑی تعداد میں اس مسابقہ میں حصہ لیتے ہوئے آرہے ہیں ،سال رواں بھی 11/12 مارچ 2017 کو یہ مسابقہ القرآن کریم حج ہاؤس ممبئی میں منعقد ہونے جارہاہے ۔ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق بیسویں کل ہندمسابقتہ القرآن الکریم کی تیاریاں جنگی پیمانے پری جاری ہے جو عروس البلادممبئی 11 12/ مارچ۔2017 بروز سنیچر۔ اتوارکو حج ہاؤس پلٹن روڈ۔سی ایس ٹی ممبئی میں منعقد ہوگا ۔
مسابقہ کے تعلق سے تفصیلات اور شرائط مندرجہ ذیل ہیں جن کا خیال رکھنا شرکاء کیلئے ضروری ہے ۔
اول فرع۔مکمل حفظ قرآن بالتجوید
دوسری فرع۔ قاری قرآن بروایت امام حفص رح مکمل حافظ قرآن۔
ہردوفرع میں غیراختیاری سوالات کسی بھی نوع کے لازما ہوں گے۔15 سال کی حتمی عمرکے طلبہ تمام مدارس کے دونوں فرع میں ایک ایک فرد شرکت کے مجازہیں۔ ادارہ کے سابقہ انیس مسابقوں میں انعامات سے سرفراز ہوئے طلبہ دوبارہ کسی بھی فرع میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں شریک ہونے والے تمام طلبہ کو آمدورفت کے اخراجات ادارہ کی جانب سے دیئے جائیں گے اور تین دنوں تک قیام وطعام کا اہتمام بھی ادارہ کی جانب سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ طلبہ کے ساتھ آنے والے ذمہ دار کا صرفہ ادارہ برداشت نہیں کرے گا۔حسب سابق پوزیشن سے کامیاب طلبہ کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔
درخواست جمع کرنے کی حتمی اورآخری تاریخ 28 فروری 2017۔شرکاء کیلئے 10مارچ کی شام تک حج ہاؤس میں حاضری اور مسابقہ کاباضابطہ فارم پرکرکے اپنامساہم کارڈ حاصل کرلینا ضروری ہے،11 تاریخ میں آنے والے کسی بھی مساہم کو شریک نہیں کیا جائے گا ،نیز کوئی بھی شناختی کارڈ کارڈ اوردوعددتصویربھی شرکاء کو ساتھ میں لانا ہوگا۔درخواست بذریعہ ڈاک یادستی یاوہاٹس ایپ یاای میل کے ذریعہ بھی زیرتعلیم مدرسہ کی تصدیق کے ساتھ ۔ ادارہ دعوتہ السنہ ملت انٹرنیشنل روم 28 دوسرامنزلہ سیتارام بلڈنگ کرافوڈ مارکٹ ڈی ان روڈ۔ممبء نمبر 1 پرارسال کی جاسکتی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ مسابقہ کے کنوینر اور روح رواں ادارہ دعوۃالسنہ مہاراشٹرا ممبئی کے صدر مولانا شاہد ناصری الحنفی ہیں ،جو گذشتہ بیس سالوں سے ممبئی جیسے شہر میں مسابقہ القرآن کا مسلسل اہتمام کررہے ہیں او ر ان کے اس عمل کی چوطرفہ ستائش کی جاتی ہے ۔مولانا نے کہاکہ ملک کے کسی بھی علاقے اور حصے سے تعلق رکھنے والے طلبہ مذکورہ شرطوں کے مطابق مسابقہ میں حصہ لے سکتے ہیں، مزید کسی طرح کی جانکاری کیلئے یہاں دیئے گئے نمبرات پر رابطہ کریں ۔
رابطہ نمبرات۔ 9869965211
9820991614مولاناسیداعجاز ملی
7039578742مولانا عاصم سلیم قاسمی
8652315082مولانا افتخاراحمد قاسمی
میل آئی ڈی۔idsm1993@gmail.com

SHARE