گری راج بولے رام مندر ایودھیا میں نہیں تو کیا پاکستان میں بنے گا؟


نئی دہلی،(ملت ٹائمز)
ایودھیا میں رام مندر بنانے کے بارے میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ بار بار یہ بی جے پی اور انتخابات سے کیوں جوڑتے ہو، رام کیا صرف بی جے پی کے ایمان کا مرکز ہے،رام تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں، کروڑوں ہندوؤں کے ہیں۔گری راج سنگھ نے مزید کہا کہ رام کا مندر تو بنے گا لیکن کب بنے گا کس طرح بنے گا یہ تو وقت بتائے گا، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا رام کا مندر ہندوستان میں نہیں بنے گا، ایودھیا میں نہیں بنے گا، تو کیا پاکستان میں بنے گا۔ ان کے پیروکار یہاں ہیں، جب ہم یہیں ہیں تو مندر یہیں بنے گا۔اعظم خان کے مودی کو راون بتانے والے بیان پر گری راج کا کہنا ہے کہ جو لوگ راون کے پیروکار ہیں ان کو راون زیادہ یاد آتے ہیں، ہم تو رام کے پیروکارہیں۔اعظم خان کے پاکستان نہ بٹا ہوتا تو وہ یہاں کے وزیر اعظم ہوتے اس بیان پر گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اب تو ان کو دوبارہ جناح کے ساتھ پیداہونا ہوگا۔ اس وقت تو پیدا نہیں ہوئے، اب خدا سے شکر کریں، عبادت کریں کہ پیدا لیتے تو کیا ہوتا۔

SHARE