نئی دہلی،(ملت ٹائمز)
ہو سکتا ہے کہ جلد ہی ہوائی اڈے شخصیات کے نام سے نہیں بلکہ ان کے شہر کے نام سے جانے جائیں۔مرکزی کابینہ ایسے ہی ایک تجویز پر غور کر رہی ہے۔تجویز کے مطابق ہوائی اڈے بڑی بڑی شخصیتیں نہیں بلکہ ان کے شہر کے نام سے ہی جانے جائیں،اگر تجویز کو ہری جھنڈی ملتی ہے تو ملک میں درجنوں ایسے ہوائی اڈوں کے نام بدل جائیں گے جن کا نام رہنماؤں یا دوسری شخصیتوں کی یاد میں رکھاگیا تھا۔شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ہی اس سلسلے میں آخری فیصلہ لے سکتی ہے۔خبروں کے مطابق حکومت مسافروں، خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں کو ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر اس تجویز پر غور کر رہی ہے۔عام طور پر باہر سے آئے سیاح ہی نہیں، مقامی لوگ بھی ان ہوائی اڈوں کو شخصیتوں کے نام سے نہیں پہچانتے،تاہم ایسے کسی بھی اقدام پر سیاست ہونے کے پورے امکان ہیں کیونکہ درجنوں ہوائی اڈوں کے نام رہنماؤں پر رکھے گئے ہیں۔