سیکورٹی کے سخت انتظامات،826امیدواروں کی قسمت کاہوگا فیصلہ
لکھنؤ(ملت ٹائمز؍آئی این ایس انڈیا)
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 12 اضلاع کی 69 سیٹوں پر اتوار کو صبح سات سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں تقریبا 2.42 کروڑ ووٹر 826 امیدواروں کی قسمت کافیصلہ ہو گا۔ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے یہ معلومات دیتے ہوئے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ منصفانہ اور بے خوف ووٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 12 اضلاع کے 69 اسمبلی علاقوں میں کل ووٹروں کہ تعداد 24199448 ہے جن مردوں کی تعداد 13161155 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 11037265 ہے۔ اس مرحلے میں 1028 تیسری صنف کے بھی ووٹر ہیں۔ 18 سے 19 سال کے نوجوان ووٹروں کی تعداد 410117 ہے۔ سب سے زیادہ 498573 ووٹر سروجنی نگر اسمبلی علاقے میں ہیں جبکہ سب سے کم 272294 ووٹر س کسامو اسمبلی علاقے میں ہیں۔ چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ اس مرحلے میں کل امیدواروں کی تعداد 826 ہے جس میں 105 خواتین امیدوار ہیں۔ پولنگ مراکز کی تعداد 16671 ہے جبکہ 25607 حساس مقامات ہیں۔ کل 3123حساس مقامات پر ڈیجیٹل کیمرے، 1411 پر ویڈیو کیمرے اور 2200 حساس مقامات پر ویب کاسٹنگ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ ٹی وینکٹیش نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے لئے مرکزی فورسز کی 837 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔بھیڑوالے مقامات سے باہر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، جس میں 9119 سب انسپکٹر، 3357 چیف سی ریزرو، 58،789ریزرو اور 58025 ہوم گارڈ لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4609 مائیکرو آبزرور، 1707 سیکٹر مجسٹریٹ، 200 زونل مجسٹریٹ اور 271ا سٹیٹ مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔پولنگ عمل میں استعمال کی جانے والی ای وی ایم کی خصوصی سمیت نمبر بی 0 یو 30135 اور کنٹرول یونٹ 28167 ہے۔ لکھنؤ مغرب، لکھنؤ مشرقی، لکھنؤ وسطی اور کانپور میں گووند نگر اور آریہ نگر یعنی کل پانچ علاقوں میں وی وی پیٹ (ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹریل) مشینوں کا بھی انتظام کیا ہے۔ ان مشینوں کے ذریعے ووٹر یہ دیکھ سکیں گے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انہوں نے جس امیدوار کے نام کے سامنے لگا بٹن دبایا ہے، ان کا ووٹ اسی امیدوار کو گیا ہے۔ ووٹنگ کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ 18 ہزار 883 پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ اس مرحلے میں کریٹکل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 3618 ہے جبکہ 1872 حساس ہیملٹ (مجرے) ہیں۔ سال 2012 کے اسمبلی انتخابات میں اس مرحلے کے اضلاع میں پولنگ کا کل فیصد 59.96 تھی۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات کانپور، فرخ آباد، ہردوئی، کانپور دیہات، مین پوری، قنوج، اٹاوہ، اوریا ، اناؤ، سیتاپور، بارہ بنکی اور لکھنؤ میں ہوگا۔