نئی دہلی،(ملت ٹائمز)
دہلی ہائی کورٹ نے کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی کو لے کر سی ای سی کے دئے حکم پر اسٹے لگا دیا ہے۔سی آئی سی نے گزشتہ ماہ اپنے ایک حکم میں کہا تھا کہ کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی کی 10ویں اور 12ویں کی مارک شیٹ کو عام کیا جا سکتا ہے۔بی ایس ای بورڈ کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن لگائی گئی تھی کہ کسی کی بھی مارک شیٹ کوعوامی کرنے کا فیصلہ اس کی پرائیویسی کوظاہر کرنے جیسا ہے اور کسی بھی طالب علم کی مارک شیٹ ان کی اپنی ذاتی چیز ہے، جس کو اس طالب علم کی اجازت کے بغیر عوامی نہیں کیا جا سکتا۔اسمرتی ایرانی کی گریجویشن کی ڈگری کو لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہلے ہی پٹیشن خارج کر چکا ہے۔سی آئی سی کے نریندر مودی کی ڈگری کو لے کر دہلی یونیورسٹی کی لگائی گئی ایک پٹیشن پر بھی ہائی کورٹ پٹیشن لگا چکا ہے۔