بی جے پی اقلیتی مورچہ کاپوسٹروار،ایس پی۔کانگریس نشانے پر

کانگریس صدرسونیاگاندھی کوبھی نہیں بخشا،متنازع لیڈریوگی کوپیش کیاہیرو
گورکھپور،(ملت ٹائمز)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اقلیتی سیل نے منگل کو ایک بار پھر پوسٹر وار کے کر ایس پی کانگریس پر نشانہ لگایا ہے۔یوگی پھر ایک بار ہیرو کے کردار میں ہے تو ایس پی کانگریس اتحاد کو رنگا-بلا کا جوڑی بتایاگیا ہے۔پوسٹر میں ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کو انقلابی ہیرو بتاتے ہوئے یوپی فتح کرنے والا ہیرو بتایا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے اکھلیش کی تصویر کے پاس کانگریس ایس پی کی جوڑی رنگا-بلا کی جوڑی لکھ کر مذاق اڑایا گیا ہے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ڈمپل یادو اور پرینکا گاندھی کو بھی نہیں بخشا ہے۔ان تصاویر کے پاس’’ میرٹھ، متھرا اور کیرانہ مانگ رہا حساب، پانچ سال فسادات کے نام‘‘لکھ کر یوپی میں ہوئے واقعات کی پرانی یادیں تازہ کی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی پر بھی طنز ہے۔سونیا کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ’’چور چورموسیرے بھائی، یہ ہے ان کی مائی‘‘، لکھنے سے بھی اقلیتی مورچہ نہیں ہچکچا ہے۔بتا دیں کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی اقلیتی مورچہ نے اس طرح کا متنازعہ پوسٹر جاری کیا ہو۔اس سے پہلے بھی ایسے پوسٹر جاری ہوتے رہے ہیں۔

SHARE