اسلامک انگلش میڈیم اسکول کا تیسرا سالانہ اسپورٹس میٹ
کولکاتا (ملت ٹائمز/پریس ریلیز)
جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اورقرآنی تعلیمات فراہم کرنے والے ادارہ کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے کہا کہ فی زمانہ ایسے اسکول اپنے آپ میں مثال ہوتے ہیں جو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی بھی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی ستائش کی جانی چاہئے ۔
محترمہ خان ہوڑہ کے پانچ پاڑہ میں واقع اسلامک انگلش میڈیم اسکول کے تیسرے سالانہ اسپورٹس میٹ سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود بچوں کی جسمانی بالیدگی کاسبب ہوتا ہے ابتدائی سطح پر بچوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کیلئے اسپورٹس بہترین وسیلہ ہے ۔اس موقع پر نازیہ الہیٰ خان نے اسپورٹس کے مختلف ایونٹس میں اول ‘ دو µئم اور سوئم آنے والے بچوںکو انعامات اور ٹرافی سے بھی نوازا۔محترمہ خان نے طلبا و طالبات سے کہا کہ قرآن کی متنی اور ناظرہ تدریس کے ساتھ ساتھ اسے سمجھ کر پڑھنا بھی انتہائی ضروری ہے ۔اگر بچپن سے ہی ہم میں قرآن کی سمجھ آئے گی ‘ سنتوں پر چلنا سیکھ لیں گے تو ہمیں آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے اور دنیا کے اعلیٰ عہدے اور ترقیاں بھی ہمارے ایمان کو ڈگمگا نہیں سکیں گے اور پورے دنیا کے ساتھ ساتھ دین میں بھی سرخرو ہوں گے ۔
اس موقع پر اسکو ل کے سکریٹری شیخ سمیع الحق اور اسکول کے دیگر اساتذہ اور ذمہ داروں نے بھی بچوں سے خطاب کیا ۔