پٹنہ: آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر ، شاہجہانی عیدگاہ مسجد دہلی کے امام وخطیب حضرت مولانا نیاز احمد قاسمی رحمہ اللہ علیہ بھی چند ماہ کی علالت کے بعد راہ عدم ہوگئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ، مرحوم طویل العمری کے باوجود بہت چاق و چوبند، قوم و ملت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور مرنجا مرنج طبیعت کے مالک تھے۔ حضرت کے جنازے کی نماز انکی ابائی وطن ، میرٹھ میںاداکی گئی،اور وہیں واقع قبرستان میں اُنھیں سپورد خاک کیا گیا۔ انکی جنازے کی نماز حضرت مولانا عقیل احمدصاحب قاسمی نے پڑھائی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر چیف قاضی مفتی طاہر مظاہری، حافظ سرتاج نواز ، نیشنل سیکرٹری یوتھ، علما بورڈ، اور محترم مبین صدیقی ورکنگ پرسسینٹ مہاراشٹرا، علما بورڈ ان کے علاوہ دہلی میرٹھ، غازیہ آباد سے ہزاروں کی تعداد میں انکے چاہنے والوںنےنماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔






