ممبئی میں سہ روزہ مسابقۃ القرآن کا انعقاد، ناقابل فراموش انعامات کے ساتھ پوزیشن لانے والوں کو مصر کے بین الاقوامی مسابقہ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا

ممبئی (پریس ریلیز)
ادارہ دعوتہ السنہ مہاراشٹرکے زیراہتمام سہ روزہ عظیم الشان بیسواں کل ہند مسابقتہ القرآن بتاریخ 10 .11 .12. مارچ 2017 بروز جمعہ ۔سنیچر۔ اتوار کو حج ہاؤس پلٹن روڈ سی ایس ٹی ممبئی میں انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہورہاہے جس میںش ہندوستانی مدارس اسلامیہ کے صرف 16 سال کے مکمل حافظ قرآن طلبہ شرکت کے مجازہیں اور عمر کی مذکورہ شرط کے مطابق پورے ملک کے کسی بھی صوبے اور علاقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
مسابقہ کے کنوینر مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی نے بتایا کہ ادارہ کی جانب سے تمام مساہمین کوآمدورفت کاصرفہ دیاجائیگا ،اس کے علاوہ ممبئی میں تمام شرکا ء کو طعام وقیام کی سہولت بھی ادارہ کی جانب سے دی جائے گی۔ انعامات پرکشش اورناقابل فراموش ہوں گے، نیز پوزیشن لانے والے طلبہ کواپریل کے مہینہ میں مصرمیں ہونے والے بین الاقوامی مسابقئہ قرآن کریم میں شریک ہونے کاموقع فراہم کروایاجائیگا۔خواہش مند طلبہ جلدی کریں اور یکم مارچ 2017 تک اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔یکم مارچ 2017 کے بعد کوئی بھی درخواست قابل قبول نہیں ہوں گی ،جو طلبہ شریک ہونا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل نمبرات پررابطہ قائم کرسکتے ہیں
محمدشاہدالناصری الحنفی 9869965211
مولانا سیداعجازملی 9820991614 ۔مولانامحفوظ الرحمن قاسمی 92242699129۔ قاری عبدالماجدناصری8080852898 قاری صادق ناصری .8935838031