دیوبند سے مہدی حسن عینی کی رپورٹ
دیوبند (27فروری)
گستاخ رسول و خدا طارق فتح کے خلاف ان دنوں پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ ملک بھر کے نوجوان زی نیوز کے متنازع پروگرام ” فتح کا فتوی” کے ہفوات و مغلظات کے خلاف سر بکف ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں پچھلے دنوں دیوبند، ممبئی، مالیر کوٹلہ، مظفر نگر، بلند شہر سمیت مختلف مقامات پر طارق فتح کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی، اور بذریعہ میمورنڈم انتظامیہ کو اس فتنے سے آگاہ کرایا گیا تھا، لیکن ابھی تک کہیں بھی اس ملعون کے خلاف ایف، آئی، آر درج نہیں ہوسکی تھی۔ لیکن کل شام اس وقت بڑی کامیابی ملی جب بلند شہر کے خورجہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا خالد صاحب قاسمی قاضی بلند شہر کی ایماء پر ضلع ایس ۔ پی نے مقامی تھانہ کو زی، نیوز اور طارق فتح کے خلاف ایف، آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اسی جمعہ کو مولانا خالد صاحب اور مولانا شاھد صاحب کی قیادت میں سینکڑوں مسلمانوں نے انتظامیہ کو میمورنڈم دے کر کارروائی کی اپیل کی تھی، ضلع انتظامیہ نے جانچ کے لئے مہلت مانگی تھی، اس سلسلہ میں وہاں کے اعلی قیادت اور پولیس انتطامیہ نے راقم السطور سے رابطہ کرکے مکمل تفصیلات طلب کی۔
اور “فتح کا فتوی” کے متنازع و قابل اعتراض مواد مانگے، بعدہ خورجہ کے وکیل عمران علی ایڈووکیٹ نے قانونی پہلؤوں پر غور و فکر کرکے تھانہ خورجہ میں سارے ثبوت پیش کئے، جس پر تھانہ خورجہ کے انسپیکٹر نے طارق فتح کے خلاف فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے، ملکی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں دفعہ
153Aـ195A
298,500,505,504,120B
کے تحت ایف.آئی.آر درج کی ہے۔ ایف.آئی.آر نمبر 0192 میں مدعی نے زی، نیوز پر الزام لگایا ہے کہ یہ چینل ایک پاکستانی مفرور کو ہمارے ملک میں پناہ دے کر،سستی ٹی.آر.پی کی ہوس میں ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو اور ایک دوسری بڑی اکثریت کے مذہبی ،تاریخی و سماجی جذبات کو چوٹ پہونچا رہا ہے.
ساتھ ہی اس پروگرام سے ملک کے ۱۲۵ کروڑ باشندگان کے درمیان ایک خلیج پیدا ہوتی جارہی ہے، جو یقینی طور ملک کی سالمیت اور امن کے لئے زہر ہے. اس لئے فوری طور پر طارق فتح کو گرفتار کیا جائے اور زی. نیوز کے لائیسینس کو منسوخ کیا جائے. آپ کو بتادیں کہ طارق فتح جو دراصل ہندوستان کی جمہوریت کو داغدار کرنے اور یہاں کے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کے لئے عالمی طاقتوں کی جانب سے پلانٹ کیا گیا ہے.اس کو زی.نیوز جیسے بکاؤ چینل نے ہائر کرلیا ہے. واضح رہے کہ سوشل میڈیا خاص کر ٹویٹر پر ایک زبردست مہم چل رہی ہے جس میں معروف اسلامی اسکالر مفتی یاسر ندیم الواجدی اور ان کے رفقاء عرصہ سے ڈٹے ہوئے ہیں اور طارق فتح اور اس کے حواریوں کی تمام تر دسیسہ کاریوں کا جواب دے رہے ہیں. علاوہ ازیں دہلی ہائی کورٹ نے بھی مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کو اس سلسلہ میں نوٹس بھیج کر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے. امید یہ ھیکہ خورجہ کے طرز پر اب پورے ملک میں طارق فتح کے خلاف مقدمے درج ہوں گے اور ہندوستان کو اس ملعون سے چھٹکارا ملے گا۔