مرینا(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں )
مدھیہ پردیش کے مرینا میں ایک دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے، جس میں دلت خاتون کے ساتھ بی جے پی لیڈر اور سروس کوآپریٹو تنظیم ’سماولی ‘کے صدر نے راشن کارڈ بنوانے کا جھانسہ دے کر اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔اس معاملے میں بی جے پی کے لیڈر بھوجپال سنگھ جادون پر بھی الزام لگا ہے۔بھوجپال سماولی بی جے پی منڈل کا نائب صدر ہے۔پولیس کے مطابق سماولی سروس کوآپرٹیو تنظیم کا صدر اور سابق سرپنچ بھوجپال جادون اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ دلت خاتون کو بی پی ایل کارڈ بنوانے کا جھانسہ دیا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ خاتون کو ہتھریا گاؤں سے مرینا میں واقع اپنے مکان پر لے گئے اور تینوں نے پیر کی رات مبینہ طورپر اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کی رپورٹ پر ملزم بھوجپال جادون اور اس کے دو دیگر ساتھیوں بھگ چند اور جتیندر کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ، پو لیس نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے بعد سے تینوں ملزم فرار ہیں اور ان کی تلاش جا ری ہے۔