اردو زبان سیل کابینہ کلکٹریٹ کی جانب سے فروغ اردو کے لئے سیتامڑھی میں سیمینار اور مشاعرے کا انعقاد

سیتامڑھی(ملت ٹائمزابو امجد)
اردو ڈائرکٹوریٹ اردو زبان سیل کابینہ کلکٹریٹ کی جانب سے فروغ اردو کے لئے ضلعی سمینار و مشاعرہ ضلع کے نہرو بھون ڈمرا میں منعقد کیا گیا اس پروگرام کا افتتاح ڈی۔ایم۔راجیو روشن، ڈی۔ڈی۔سی۔عبد الرحمن،او۔ایس۔ڈی۔کمال ضلع اقلیتی سیل انچارج محمد ساجد، راجد صدر شفیق خاں،نے شمع روشن کر کے مشترکہ طور پر کیا اس موقع سے ڈی ایم راجیو روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری اور آپ کی مادری زبان ہے اس کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ اگر اردو زبان کو کسی خاص مذہب سے جوڑ دیتے ہیں تو اس کا فروغ کیسے ہوگا انہوں نے کہا کہ اس کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کر نے کی ضرورت ہے اور سے گھر گھر تک عام کر نا ہم سبھی لوگوں کا فرض ہے اس موقع سے ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راشد فہمی شاعر اشرف مولانگری اردو کے مخلص خادم قمر اختر،نوجوان صحافی کلیم اختر نے اردو کا فروغ ہمارے سماج ومعاشرے میں کیسے ہو اردو کو عام وخاص تک کیسے پہونچا یا جا ئے اس موضوع پر مقالہ پیش کیا اس سمینار و مشاعرہ کی نظامت نہایت ہی منفرد لب و لہجہ میں نوجوان نسل کے ابھرتے شاعر و ادیب جمیل اختر شفیق نے بحسن خوب کیا اس موقع سے جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا وہ قارئین کی نذر _
باتوں سے تیری پھول کی خوشبو نہیں آتی
لگتا ہے اس غریب کو اردو نہیں آتی
اشرف مولانگری
اردو کا سمینار ہے اردو پہ ہی تلوار ہے
اردو کی اب آبرو بچنی بڑی دشوار ہے
خوشدل مولانگری
گوہر علم ایسا تو مقدر کردے
میں تو قطرہ ہوں یارب تو سمندر کردے
ابرار اکرم
پرانے پتھروں پر ہے ابھی باقی نشاں دیکھو
محبت کرنے والوں کی لکھی ہے داستاں دیکھو
امام حسن انور
دورہ جدیدہ میں گوہر
پیار بھی کاروباری ہے
مشہور اعظم گوہر
کسی سے گر شکایت ہوتو اس کے سامنے بولو
تعلق تو ڑنے سے مسائل حل نہیں ہوتے
جمیل اختر شفیق
اردو ہے جان خسرو جان انیس اردو
توصیف کیا کروں میں خود ہے نفیس اردو
معین گریڈیہوی
دیدو حرم بھی آئے کئی اسی سفر کے بیچ
میری جبن شوق و تیرے سنگ در کے بیچ
آشا پربھات
اس کے علاوہ دیگر کئی شعراء کرام گیت کار گتیش، رینا مشرا رشم،بھگوتی چرن بھارتی، ظفر حبیبی،عبد الخالق دلکش،عقیل گوہر،نیرو بابو کے علاوہ درجنوں شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

SHARE