بنگلور : (ملت ٹائمز)
القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کی 2 مارچ کو کورٹ میں پیشی ہونی ہے ، واضح رہے کہ مولانا کو ایک سال قبل دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، گذشتہ چار ماہ سے مسلسل عدالت میں پیشی ہورہی ہے اور کوئی بھی فیصلہ نہیں سنایا جارہا ہے، حالاں ان کے خلاف عائد الزام کے سلسلے میں ایک بھی ثبوت نہیں مل سکے ہیں۔
کل 2 مارچ بروز جمعرات کو پھر عدالت میں پیشی ہورہی ہے، اس موقع پر مولانا کے عقیدتمندوں اور ان کے خادم خاص محمد فرقان نے ملت اسلامیہ سے مولانا کی رہائی کے بارے میں خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے۔